July 26, 2026

بھارت بند: 30 کروڑ مزدوروں کی ہڑتال سے نظام زندگی متاثر

 بھارت بند: 30 کروڑ مزدوروں کی ہڑتال سے نظام زندگی متاثر

نئی دہلی ( روپا سنگھ نمائندہ لیبر نیوز ) بھارت میں آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس کی اپیل پر بھارت بند  کے تحت ملک گیر عام ہڑتال کی گئی ہے جس میں تقریباً 30 کروڑ محنت کشوں نے شرکت کی ہے ، اس ہڑتال کی وجہ چار نئے لیبر کوڈ ہیں  

بھارت میں لیبر یونینز، فیڈریشنز کے مشترکہ فورم نے 12 فروری 2026 کو ہڑتال کی کال دیتے ہوئے حکومت کی مزدور مخالف اور کارپوریٹ نواز پالیسیوں، خصوصاً نئے لیبر کوڈز، کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے، لیبر یونینز کا کہنا ہے کہ یہ نئے قوانین مزدوروں کے حقوق کو کمزور کرتے ہیں اور کمپنیوں کو ملازمین کو نکالنے کی مکمل آزادی دیتے ہیں

محنت کشوں کی ہڑتال کے باعث مختلف ریاستوں میں بینکنگ، انشورنس، ڈاک، ٹرانسپورٹ، صحت اور توانائی سمیت متعدد شعبوں کی خدمات متاثر رہیں۔ مظاہرین نے چاروں لیبر کوڈز واپس لینے اور متنازع قوانین پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔ کئی علاقوں میں کسان تنظیموں نے بھی یکجہتی کا اظہار کیا

مزدور یونین رہنماؤں کے مطابق یہ احتجاج مزدوروں کے حقوق، روزگار کے تحفظ اور بہتر کام کے حالات کے لیے ایک فیصلہ کن مرحلہ ہے جس کے اثرات ملک بھر میں محسوس کیے گئے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp