July 24, 2026

پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے رہنما سے مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے وفد کی ملاقات، مشترکہ جدوجہد تیز کرنے کا عزم

 پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے رہنما سے مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے وفد کی ملاقات، مشترکہ جدوجہد تیز کرنے کا عزم

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالغنی کلھوڑو سے مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری راحب علی سمیجو نے فیڈریشن کے مرکزی دفتر کراچی میں ملاقات کی ہے

 ملاقات میں ورکرز ویلفیئر بورڈ سے متعلق معاملات اور ملک بھر کے مزدوروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ محنت کش طبقہ مہنگائی، بے روزگاری اور واجبات کی عدم ادائیگی جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہے جس کے حل کے لیے مشترکہ اور منظم جدوجہد ناگزیر ہے، اس موقع پر مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، تنظیمی رابطوں کے فروغ اور آئندہ کے مشترکہ لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مزدور تحریک کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر ورکرز ویلفیئر بورڈ زاہد حسین ہکڑو سے بھی ملاقات کی ہے ملاقات میں سکھر نیو اسکوائر لیبر کالونی، ڈہرکی لیبر کالونی اور میرپور ماتھیلو لیبر کالونی سے متعلق مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp