اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ملازمین کو طبی سہولیات ایریئرز اور ٹائم اسکیل کے بقایاجات ادا کیے جائیں، سی بی اے سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ یونین کا مطالبہ
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پیپلز یونین ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ سی بی اے کے وفد نے سیکریٹری سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ سعید صالح جمانی سے ملاقات کی ہے،
اس موقع پر چیئرمین پیپلز یونین ورکرز ویلفیئر بورڈ منتخب عالم نے ملازمین کے دیرینہ مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ملاقات میں مؤقف اختیار کیا کہ این آئی سی وی ڈی سمیت مختلف اداروں کے میڈیکل بلز طویل عرصے سے زیرِ التوا ہیں جس سے ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں
ملاقات میں ملازمین کے واجبات اور گریڈ 15 تک ملازمین کے ایریئرز کی عدم ادائیگی پر بھی تشویش ظاہر کی گئی۔ وفد نے 2006 اور 2007 کے منصوبوں سمیت ٹیچر ٹایم اسکیل کے بقایا جات فوری جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا
سیکریٹری سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ سعید صالح جمانی نے مسائل کے جلد اور قانون کے مطابق حل کی یقین دہانی کراوائی گئی
