July 23, 2026

بھارت: غیر قانونی کوئلے کی کان میں دھماکا، 18 مزدور ہلاک

 بھارت: غیر قانونی کوئلے کی کان میں دھماکا، 18 مزدور ہلاک

بھارت (روپا سنگھ ، نمائندہ لیبر نیوز ) شمال مشرقی بھارت کی ریاست میگھالیہ کے ضلع ایسٹ جینتیا ہلز میں غیر قانونی طور پر قائم کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 18 مزدور ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں

افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب کان میں مزدور روزمرہ کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا، جس کے باعث کان کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ دھماکے کے بعد کان میں موجود کئی مزدور ملبے تلے دب گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ زخمی مزدوروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ لاشوں کو نکالنے کا عمل جاری رہا


حکام کے مطابق کان غیر قانونی طور پر چلائی جا رہی تھی اور وہاں حفاظتی انتظامات کا شدید فقدان تھا۔ واقعے کے بعد غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp