July 24, 2026

کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت سے گر کر مزدور جاں بحق

 کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت سے گر کر مزدور جاں بحق

کراچی (لیبر نیوز ویب ڈیسک ) شہر کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی کے قریب زیرِ تعمیر عمارت میں کام کے دوران پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک مزدور جاں بحق ہو گیا


تفصیلات کے مطابق فیروزآباد تھانے کی حدود میں واقع زیرِ تعمیر عمارت کی گیارہویں منزل سے مزدور اچانک نیچے گر گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی چھیپا ایمبولینس موقع پر پہنچی اور مزدور کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا


اسپتال ذرائع کے مطابق متوفی مزدور کی شناخت 28 سالہ محمد طاہر ولد غلام سرور کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی


واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نے زیرِ تعمیر عمارتوں میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مزدوروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp