اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
نئی کرنسی نوٹوں کی چھپائی کابینہ کی منظوری کے بعد شروع کی جائے گی گورنر اسٹیٹ بینک
کراچی ( جے ایچ خان ، ہیڈ کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ سخت مانیٹری پالیسی پر معاہدہ ہے اور برآمدات میں کمی کے باوجود مجموعی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے
انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران بتایا کہ نئی کرنسی نوٹوں کی چھپائی کابینہ کی منظوری کے بعد شروع کی جائے گی۔ گورنر کے مطابق ملکی قرضہ ستمبر 2027 تک رول اوور ہو جائے گا، چھ ارب ڈالر کی ادائیگی مکمل کی جا چکی ہے جبکہ رواں مالی سال مزید چار سے ساڑھے چار ارب ڈالر ادا کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے آئندہ دو برس پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔ جمیل احمد نے بتایا کہ 30 جون تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ صفر سے ایک فیصد اور افراط زر پانچ سے سات فیصد رہنے کی توقع ہے،
جبکہ ایس ایم ای سیکٹر کے لیے قرضے بڑھا کر 11 کھرب روپے کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیرفعال قرضے سات سے آٹھ فیصد تک آ گئے ہیں اور ایکس چینج مارکیٹ کی بہتری کے لیے 166 میں سے 140 منی چینجرز بند کیے گئے۔
