July 23, 2026

21ویں مائی کراچی نمائش کا آغاز، وزیراعلیٰ سندھ کا صنعتی و تجارتی ترقی کے عزم کا اظہار

 21ویں مائی کراچی نمائش کا آغاز، وزیراعلیٰ سندھ کا صنعتی و تجارتی ترقی کے عزم کا اظہار

کراچی ( جے ایچ خان، نمائندہ لیبر نیوز ) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت ایکسپو سینٹر میں تین روزہ 21ویں مائی کراچی نمائش کا آغاز ہوگیا، جس میں 300 سے زائد پاکستانی کمپنیوں نے اپنے اسٹالز لگائے ہیں

نمائش کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا، جبکہ تقریب میں وزیر صنعت جام اکرام، معروف صنعت کار عارف حبیب، زبیر موتی والا، دیگر کاروباری شخصیات اور غیر ملکی سفارتکاروں نے شرکت کی

وزیراعلیٰ نے خطاب میں کہا کہ مائی کراچی نمائش شہر کی کاروباری اور ثقافتی شناخت بن چکی ہے۔ انہوں نے گل پلازہ سانحے کے متاثرین کے لیے مالی امداد، متبادل دکانوں کی فراہمی اور نقصانات کے ازالے کے اقدامات سے آگاہ کیا

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی پاکستان کا مالی مرکز ہے اور صنعتی انفراسٹرکچر، امن و امان اور توانائی کی فراہمی بہتر بنا کر قومی برآمدات میں شہر کا حصہ مزید بڑھایا جائے گا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp