اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
جے پور میں خواتین گیگ ورکرز کا حقوق کے لیے احتجاج
جے پور (لیبر نیوز روپا سنگھ نمائندہ لیبر نیوز بھارت )بھارت کے شہر جے پور میں خواتین گیگ ورکرز نے اپنے معاشی اور سماجی حقوق کے لیے احتجاجی اجتماع منعقد کیا، جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ خواتین کارکنوں نے شرکت کی
احتجاج کا مقصد گیگ اکانومی میں کام کرنے والی خواتین کو درپیش مسائل، کم اجرت، ملازمت کے عدم تحفظ اور سوشل سکیورٹی کی عدم فراہمی کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت گیگ ورکرز کو باقاعدہ مزدور کا درجہ دے اور انہیں کم از کم اجرت، طبی سہولتوں اور سماجی تحفظ کی ضمانت فراہم کی جائے
مقررین کا کہنا تھا کہ ڈیلیوری سروسز، گھریلو کام اور آن لائن پلیٹ فارمز پر کام کرنے والی خواتین شدید استحصال کا شکار ہیں، مگر ان کے مسائل کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ احتجاج کے دوران بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ ملک گیر سطح تک بڑھایا جائے گا۔
