اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
آئی ایل او کا یورپی منڈی اور جبری مشقت سے متعلق نئے ضوابط پر جارجیا میں اجلاس
تبلیسی ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) عالمی ادارہ محنت انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے جارجیا میں مزدروں کی جبری مشقت کے مسئلے کے حوالے سے اجلاس طلب کیا اس موقع پر نجی شعبے کو درپیش خطرات پر تفصیلی بحث کی گئی
آئی ایل او کی نیشنل کوآرڈینیٹر ایکاترینے کارچخادزے نے جبری مشقت سے متعلق آئی ایل او کے قانونی فریم ورک اور سپلائی چین میں چیلنجز پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یورپی یونین کے نئے ضابطوں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی جو یورپی منڈی سے وابستہ کمپنیوں کو متاثر کریں گے
آئی ایل او کے اجلاس میں نئے یورپی ضوابط اور انسانی حقوق سے متعلق ذمہ داریوں کی وضاحت کی۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے تجربات کا تبادلہ اور عملی تجاویز پیش کیں
