July 23, 2026

ڈاک لیبرز کی فلسطین سے یکجہتی 6 فروری کو عالمی ہڑتال کا اعلان

 ڈاک لیبرز کی فلسطین سے یکجہتی 6 فروری کو عالمی ہڑتال کا اعلان

دبئی ( احمد رئیس، نمائندہ متحدہ عرب امارات ) دنیا بھر کے  ڈاک لیبر مزدوروں نے فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے 6 فروری کو عالمی یومِ احتجاج اور ہڑتال منانے کا اعلان کیا ہے اس موقع پر ڈاک لیبر کی عالمی تنظیم  نے واضح پیغام دیا ہے کہ ہم جنگ کے لیے کام نہیں کریں گے،

 ڈاک لیبر مزدور تنظیموں کا کہنا ہے کہ بندرگاہوں کو اسلحہ اور جنگی سامان کی ترسیل کے لیے استعمال کرنا مزدوروں کے ضمیر اور انسانی اقدار کے خلاف ہے

ہڑتال کے دوران یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور بحیرۂ روم کے کئی ممالک کی بندرگاہوں پر کام روک کر احتجاج کیا جائے گا۔ ڈاک لیبر فلسطین میں فوری جنگ بندی، اسلحہ کی ترسیل روکنے اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کا مطالبہ کریں گے

فلسطینی ڈاک لیبر کا کہنا ہے کہ وہ عالمی جنگی معیشت کا حصہ بننے کے بجائے امن، انسانی حقوق اور بین الاقوامی انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ اقدام عالمی سطح پر مزدور یکجہتی کی ایک مضبوط مثال قرار دیا جا رہا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp