اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سیسی میں 61 ملازمین کے لیو انکیشمنٹ منظور
کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں پیپلز اسٹاف یونین سی بی اے نے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک اہم کامیابی حاصل کر لی ہے
یونین کی جانب سے مسلسل جدوجہد اور انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں سیسی کے میڈیکل سائڈ سے وابستہ ملازمین کی لیو انکیشمنٹ کی منظوری دے دی گئی ہے جس سے 61 ملازمین مستفید ہوں گے
یونین کے صدر احمد نواز سمیجو نے کہا ہے کہ سیسی ملازمین کو ان کا جائز حق دلانا اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا آئندہ بھی کارکنوں کے مسائل کے حل، سہولیات میں بہتری اور حقوق کی فراہمی کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھی جائے گی
