July 24, 2026

جنگلاتی شعبے میں مزدوروں کے تحفظ کے لیے آئی ایل او سیفٹی کوڈ کا اجرا

 جنگلاتی شعبے میں مزدوروں کے تحفظ کے لیے آئی ایل او سیفٹی کوڈ کا اجرا

جنیوا ( راحیلہ الطاف، نمائندہ جنیوا ) بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے فاریسٹری سیفٹی کوڈ کے ترمیم شدہ ایڈیشن کا پرتگالی زبان میں باضابطہ اجرا کر دیا گیا ہے جسے جنگلاتی شعبے میں مزدوروں کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

برازیل میں یہ اجرا 27 جنوری کو گلوبل یونین فیڈریشن بلڈنگ اینڈ ووڈ ورکرز انٹرنیشنلکے تعاون سے عمل میں آیا، جس میں فیٹرا کونسپار، آئی ایل او اور سویڈن کی تنظیم جی ایس فاکٹ کی شراکت شامل تھی

کوڈ کا مقصد لکڑی اور جنگلاتی شعبے میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے محفوظ اور صحت مند کام کے حالات کو یقینی بنانا ہے۔ نئے ضابطے میں خطرات کی نشاندہی، حادثات اور بیماریوں کی رپورٹنگ، اور حکومت، آجروں اور مزدور یونینوں کے درمیان اجتماعی مذاکرات کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے

بی ڈبلیو آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ برازیل میں محفوظ اور صحت مند کام کے لیے قومی سطح پر باقاعدہ معاہدہ کیا جائے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp