اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیوں کا عالمی لیبر تعاون اور افرادی قوت تیاری پر زور
جدہ ( خنیس الرحمان، نمائندہ لیبرنیوز ) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے سعودی عرب میں عالمی لیبر مارکیٹ کانفرنس میں شرکت کے دوران پاکستان کی افرادی قوت کی تیاری اور عالمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لیبر مارکیٹ میں اصلاحات، مہارتوں کی تیاری، اور اخلاقی بھرتی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے
کانفرنس میں وزیر نے پاکستان میں طلب پر مبنی مہارتوں کی ہم آہنگی، بیورو آف امیگریشن کی ڈیجیٹائزیشن، اور تربیتی نصاب کو عالمی لیبر مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے تعمیرات، صحت، آئی سی ٹی، لاجسٹکس اور ابھرتی ہوئی گرین جابز جیسے شعبوں پر توجہ دینے پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر سعودی عرب، عمان، فلپائن اور دیگر ممالک کے عالمی رہنماؤں، وزرا اور سفیروں کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہوئیں، جن میں حکومت سے حکومت کی سطح پر لیبر معاہدوں، مهارتوں کے شراکتی پروگراموں اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر نے کہا کہ یہ اقدامات اخلاقی، شفاف اور باہمی فائدہ مند لیبر موبیلیٹی کو فروغ دیں گے اور پاکستانی ورکرز کے لیے بہتر روزگار کے مواقع پیدا کریں گے
