اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سعودی لیبر کونسل اور پاکستانی محنت کشوں کے مسائل کے حل پر اتفاق
جدہ ( خنیس الرحمان ، نمائندہ لیبر نیوز سعودی عرب ) سعودی عرب میں پاکستانی محنت کشوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،
پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری، آئی ایل او اور پاکستان ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کے رکن چوہدری سعد محمد نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودیہ کے نائب وزیرِ محنت ڈاکٹر عبداللہ بن ناصر ابو ثنین سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی ورکرز کے روزگار، تحفظ، فلاح و بہبود اور دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا
ملاقات میں طے پایا کہ سعودی لیبر کونسل اور پاکستان میں وزارتِ اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے باہمی اشتراک سے پاکستانی محنت کشوں کے مسائل کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ اس کی ہیدنگ بنا دیں سعودی لیبر کونسل اور پاکستان میں وزارتِ اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے باہمی اشتراک سے پاکستانی محنت کشوں کے مسائل کا جائزہ لیا جائے گا
نائب وزیرِ محنت نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ دنوں میں ایک مزید تفصیلی ملاقات ہوگی، جس میں ان امور کو گہرائی سے زیر بحث لایا جائے گا یہ کوششیں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کے تحفظ، وقار اور بہتر مستقبل کے لیے مثبت قدم ثابت ہوں گی
