اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
جنوبی کوریا میں روبوٹ کے نام پر روزگار ختم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، مزدوروں فیڈریشنز
سیول ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) جنوبی کوریا میں مزدور تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے نام پر محنت کشوں کے روزگار کو خطرے میں ڈالنے کی کسی پالیسی کو قبول نہیں کریں گے
مزدور یونینز کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کا نفاذ مزدوروں کی مشاورت، تحریری ضمانتوں اور روزگار کے مکمل تحفظ کے بغیر نہیں ہونا چاہیے مزدور تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ اجتماعی مذاکرات کے بغیر کسی صنعتی فیصلے پر عمل نہ کیا جائے اور انسانی محنت کو مشینوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے۔
یونین رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ اگر روبوٹ اور اے آئی متعارف کرائے جا رہے ہیں تو اس کے ساتھ متبادل روزگار، تربیت اور اجرتوں کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے
