July 24, 2026

ٹرام کے محنت کشوں نے مطالبات منظور ہونے پر دو سالہ ہڑتال ختم کردی

 ٹرام کے محنت کشوں نے مطالبات منظور ہونے پر دو سالہ ہڑتال ختم کردی

اسپین ( لیبر نیوز فارن ڈیسک )  ٹرام سروس کے  محنت کشوں نے دو سال سے جاری ہڑتال ختم کر دی ہے  کمپنی انتظامیہ اور مزدور یونینز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس میں کارکنوں کے مطالبات کو شامل کیا گیا ہے احتجاج گزشتہ دو برس سے کارکنوں کے اجرت، کام کے حالات اور تحفظات کے مطالبات کے تحت جاری تھا

اسپین کے مزدور رہنماؤں کے مطابق معاہدے میں بہتر معاوضہ، کام کے اوقات اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے اہم نکات شامل ہیں، جس سے کارکنوں کو تنخواہوں میں مناسب بہتری اور دیگر مراعات مل سکیں گی

یونینز نے اس پیش رفت کو مزدور اتحاد اور اجتماعی گفت و شنید کی کامیابی قرار دیا ہے، جس سے طویل احتجاج کے بعد مفاہمت کے ذریعے حل نکالا گیا

یہ اقدام نہ صرف مقامی مزدور تحریک کے لیے اہم ہے بلکہ اسے منظم جدوجہد اور اجتماعی مذاکرات کی کامیاب مثال بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp