کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
بیلجئیم میں ریلوے مزدرو یونینز کا 3 روزہ ہڑتال کا اعلان

برسلز( مہوش ظفرنمائندہ لیبر نیوز جرمنی ) بیلجئیم کی ریلوے کارکنوں کی یونینز نے ریاستی کونسل میں اپیل دائر کی ہے، جس میں حکومت کی جانب سے فروری کے شروع میں تین روزہ ریلوے ہڑتال کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے ریلوے انتظامیہ نے کہا تھا کہ ضروری قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، اس لیے ہڑتال کی منظوری نہیں دی جا سکتی
یونینز نے موقف اختیار کیا ہے کہ ریلوے مینجمنٹ نے قانونی طریقہ کار کی خلاف ورزی کی ہے اور کارکنوں کے بنیادی حقوق کو محدود کیا جا رہا ہے۔ ہڑتال 5، 10 اور 12 فروری کو دیگر احتجاجی احتجاجات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی تجویز دی گئی تھی، جسے انتظامیہ نے تسلیم نہیں کیا
یونین رہنماؤں نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ سماجی مکالمے میں خلل ڈالنے اور ملازمین کے جائز مطالبات کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔ بیلجئیم میں ریلوے کارکنوں کی ہڑتالیں اور احتجاج گزشتہ چند ماہ سے جاری ہیں جن کا مقصد ملازمین کے حقوق اور شعبے میں اصلاحات ہے
