July 24, 2026

مانیٹری پالیسی میں اسٹیٹس کو برقرار رکھنے پر پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کے تحفظات

 مانیٹری پالیسی میں اسٹیٹس کو برقرار رکھنے پر پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کے تحفظات

کراچی ( کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم  نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے

فورم کے صدر محمد اعجاز تنویر نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کو پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کی توقع تھی، تاہم شرح سود برقرار رکھنا صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حوصلہ افزا نہیں

انہوں نے کہا کہ بلند شرح سود کے باعث سرمایہ کاری، صنعتی پیداوار اور روزگار کے مواقع متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ کاروباری لاگت میں اضافہ معیشت پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے

مہنگائی میں کمی کے باوجود شرح سود کم نہ کرنا کاروباری حلقوں کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے

فورم نے مطالبہ کیا کہ آئندہ مانیٹری پالیسی فیصلوں میں زمینی معاشی حقائق اور کاروباری برادری کے تحفظات کو مدنظر رکھا جائے تاکہ معاشی نمو اور سرمایہ کاری کا عمل بحال ہو سکے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp