October 29, 2026

صنعتی شعبے کی بجلی 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان

 صنعتی شعبے کی  بجلی 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان

اسلام آباد ( سردار سلیم ، نمائندہ لیبر نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتی شعبے کو ریلیف دیتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں معروف ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنا اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے

وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت کا کردار کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروباری طبقے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی کے بغیر معیشت کا استحکام ممکن نہیں، اسی لیے حکومت صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو سہولت دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے

انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کاروباری برادری کی مشاورت ناگزیر ہے۔ وزیراعظم کے مطابق سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ہم آہنگی سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ اسی پالیسی کا تسلسل ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp