اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پاک چین معدنی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد ( کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) پاکستان میں قائم چائنا چیمبر آف کامرس کے زیرِ اہتمام معدنی شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے ایک اہم فورم کا انعقاد کیا گیا،
جس میں چین اور پاکستان کی 200 سے زائد کمپنیوں کے 850 سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی
فورم کا مقصد باہمی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے معدنی وسائل کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا تھا
فورم کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں
چین کے سفیر جیانگ ژائڈانگ نے پاکستان کے معدنی شعبے میں چین کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
چائنا چیمبر آف کامرس پاکستان کے چیئرمین وانگ ہوئی ہوا نے کہا کہ معدنیات میں تعاون ایک نئے ستون کے طور پر ابھر رہا ہے،
جبکہ وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان عالمی معیار کے مطابق پائیدار کان کنی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور ایس آئی ایف سی اس شعبے میں مؤثر سہولت کاری فراہم کر رہی ہے
