July 23, 2026

بھارت میں گِگ اور تعمیراتی محنت کش سوشل سیکیورٹی میں شامل ہوں گے

 بھارت میں گِگ اور تعمیراتی محنت کش سوشل سیکیورٹی میں شامل ہوں گے

نئی دہلی ( روپا سنگھ، نمائندہ لیبر نیوز بھارت ) بھارت کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ گِگ ورکروں اور تعمیراتی شعبے کے کارکنوں کو سوشل سیکورٹی کے دائرے میں شامل کرے گی تاکہ انہیں پی ایف، بیمہ، گریجیوٹی اور دیگر مراعات فراہم کی جا سکیں، یہ کارکن اکثر غیر رسمی شعبے میں کام کرتے ہیں اور اب تک ان کے لیے معاشرتی تحفظ محدود رہا ہے

حکومت کے مطابق نئے اقدامات سے کارکنوں کی فلاح و بہبود، اقتصادی تحفظ اور قانونی حقوق میں بہتری آئے گی۔ تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اس پالیسی کے نفاذ سے کام کے معیار میں بہتری، روزگار کے تحفظ اور ادارہ جاتی نگرانی مضبوط ہوگی

یہ اقدام بھارت میں غیر رسمی شعبے کے لاکھوں کارکنوں کے لیے ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp