July 24, 2026

ہنڈائی مزدور یونین کی فیکٹریوں میں روبوٹ تعیناتی کے خلاف مزاحمت کا اعلان

 ہنڈائی مزدور یونین کی فیکٹریوں میں روبوٹ تعیناتی کے خلاف مزاحمت کا اعلان

سول (جی یئون لی، نمائندہ لیبر نیوز جنوبی کوریا ) جنوبی کوریا کی عالمی آٹو موبائل کمپنی ہنڈائی موٹرز میں مزدور یونین نے فیکٹریوں میں ہیومانوئڈ روبوٹ تعینات کرنے کے منصوبے کے خلاف سخت مزاحمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے کارکنوں کے روزگار کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں

لیبر یونین رہنماؤں کے مطابق روبوٹک آٹومیشن سے نہ صرف ملازمتوں میں کمی کا خدشہ ہے بلکہ کارکنوں کے حقوق اور صنعتی توازن بھی متاثر ہو سکتا ہے، یونین کا کہنا ہے کہ مزدوروں سے مشاورت اور باقاعدہ لیبر معاہدے کے بغیر کسی بھی روبوٹ کو پیداواری عمل کا حصہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

دوسری جانب ہنڈائی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ روبوٹ خطرناک اور بار بار دہرائے جانے والے کاموں میں استعمال ہوں گے تاکہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔ تاہم مزدور یونین نے واضح کیا ہے کہ روزگار کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp