اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ازبک وفد کا کے پی ٹی کا دورہ، بحری سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ
کراچی ( کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک) جمہوریہ ازبکستان کے اعلیٰ سطحی 13 رکنی وفد نے پاکستان میں بحری سرمایہ کاری کے امکانات کے جائزے کے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا
وفد کی قیادت نائب وزیر برائے سرمایہ کاری، صنعت و تجارت غلاموف شوخرخ خسانووچ کر رہے تھے، جن کا استقبال چیئرمین کے پی ٹی شاہد احمد اور اعلیٰ حکام نے کیا، چیئرمین کے پی ٹی نے بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے، جاری ترقیاتی منصوبوں، لاجسٹکس اور نئے ٹرمینل آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی، جس میں ریل و سڑک رابطوں اور ایم ایل ون ریلوے منصوبے میں شمولیت پر بھی روشنی ڈالی گئی
ازبک وفد نے ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز لمیٹڈ اور کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ کا دورہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی کو سراہا۔ ازبک وفد نے سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا
