ترکی اور صومالیہ میں مشترکہ لیبر کمیشن کا معاہدہ
انقرہ ( فیصل محمود، نمائندہ لیبر نیوز ترکی ) ترکی اور صومالیہ نے باہمی مزدور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ترکی صومالیہ مشترکہ لیبر کمیشن کے پہلے اجلاس کا پروٹوکول اور 2026–27 ایکشن پلان نافذ کر دیا۔ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان لیبر پالیسیوں کے تبادلے اور عملی تعاون کے لیے باضابطہ قانونی فریم ورک میسر آ گیا ہے
یہ اجلاس ترک دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوا جس میں ترکی کے وزیرِ محنت و سماجی تحفظ ویڈات ایشخان اور صومالیہ کے وزیرِ محنت و سماجی امور سلیم علیو ابرو نے وفود کے ہمراہ شرکت کی
اجلاس میں ورک پلیس نگرانی، پیشہ ورانہ تربیت، مہارتوں میں اضافے، بین الاقوامی مزدوروں کی نقل و حرکت کے بہتر انتظام اور قومی لیبر معیارات کے فروغ پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا
ترک وزیر نے کہا کہ 2026–27 کا ایکشن پلان معلومات اور ماہرین کے تبادلے کو مؤثر بنائے گا لیبر مبصرین کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے لیبر شعبوں میں پائیدار تعاون کے لیے اہم پیش رفت ہے
