September 3, 2026

کے پی ٹی میں چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری

 کے پی ٹی میں چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کے پی ٹی کے چیف انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ہیڈ آفس کے ملازمین نے متحدہ ورکرز فرنٹ آف کے پی ٹی سی بی اے کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ 2024 کی منظوری پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں ملازمین نے سی بی اے کے مرکزی آفس کا دورہ کیا، جہاں مٹھائی اور گلدستے پیش کیے گئے اور ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی۔

مرکزی ویلفیئر سیکریٹری نے چارٹر کی منظوری پر ملازمین کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر سی بی اے کے مرکزی صدر نے چیف انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی جانب سے اظہارِ یکجہتی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

مرکزی جنرل سیکریٹری نے خطاب میں کہا کہ ملازمین کی حمایت اور اعتماد سی بی اے کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تنظیم آئندہ بھی ملازمین کے حقوق اور بہتر مراعات کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp