September 4, 2026

آئی ایل او کا سہ فریقی شراکت داروں کے اعزاز میں عشائیہ

 آئی ایل او کا سہ فریقی شراکت داروں کے اعزاز میں عشائیہ

لاہور (مدثر خان، بیورو چیف) ائی ایل او کے کنٹری ڈائریکٹر برادر گیر کی جانب سے ایک باوقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جو سہ فریقی شراکت داروں، یعنی حکومت، آجر تنظیموں اور مزدور نمائندگان کے اعزاز میں منعقد ہوا۔ اس عشائیے کا مقصد محنت و روزگار کے شعبے میں باہمی تعاون،
سماجی مکالمے اور شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔

تقریب میں صوبائی وزیرِ محنت منشاء اللہ بھٹ سمیت محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم نمایاں شخصیات، آجر تنظیموں کے نمائندے اور ٹریڈ یونین رہنما شریک ہوئے۔ شرکاء نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی مشاورت اور تعاون کے ذریعے باعزت روزگار، محفوظ کام کے حالات
اور بین الاقوامی لیبر معیارات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

تقریب کو محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ، صنعتی ہم آہنگی اور پائیدار سماجی ترقی کے لیے ایک مثبت اور اہم پیش رفت قرار دیا گیا، جس سے مستقبل میں حکومت، آجر اور مزدوروں کے درمیان اعتماد اور مکالمے کو مزید تقویت ملے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp