اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا سول ڈیفنس کے ساتھ کمیونٹی ریزیلینس مضبوط بنانے پر اتفاق
راولپنڈی (کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت کی زیر صدارت سول ڈیفنس کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں باہمی تعاون، تیاری اور رابطہ کاری کے ذریعے کمیونٹی ریزیلینس مضبوط بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس راولپنڈی ڈویژن سنجیدہ خانم نے شرکت کی۔
اجلاس میں سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی، نائب صدر فہد برلاس، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، سابق صدر آر سی سی آئی اور چیف وارڈن سول ڈیفنس راجہ عامر اقبال سمیت دیگر اراکین موجود تھے۔
شرکاء نے ہنگامی حالات میں مشترکہ لائحہ عمل، آگاہی پروگرامز اور تربیتی سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیا۔ صدر عثمان شوکت نے کہا کہ صنعت و تجارت کے تحفظ کے لیے سول ڈیفنس کے ساتھ مضبوط شراکت ناگزیر ہے، جبکہ شرکاء نے مستقبل میں مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
