اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
گوادر فری زون: گمنام شکایات پر تحقیقات، چینی کمپنی کا سخت ردِعمل
گوادر (کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) گوادر فری زون میں کام کرنے والی ایک اہم چینی سرمایہ کار کمپنی ہین گینگ نے گمنام اور غیر تصدیق شدہ شکایات کی بنیاد پر شروع کی گئی تحقیقات کو قانون کی حکمرانی کے منافی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔
کمپنی کے مطابق کسی ذمہ دار فریق اور ٹھوس شواہد کے بغیر تحقیقات کا آغاز سرمایہ کاروں کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ گوادر فری زون میں چینی سرمایہ کاری پر حملہ دراصل پاک چین اقتصادی تعاون، خصوصاً سی پیک کے خلاف سازش ہے۔
کمپنی نے افسوس کا اظہار کیا کہ بعض سرکاری محکموں نے تصدیق کے بغیر کارروائی شروع کی، جس سے سرمایہ کاری کا ماحول متاثر ہو رہا ہے۔ کمپنی نے واضح کیا کہ وہ شفاف اور قانونی طریقے سے کام کر رہی ہے اور گمنام الزامات پر مبنی کسی بھی تحقیقات کو تسلیم نہیں کرے گی۔
مطالبہ کیا گیا کہ ایسی تحقیقات فوری بند کی جائیں، غیر قانونی اقدامات کی وضاحت کی جائے اور سی پیک منصوبوں کو سیاسی و جغرافیائی سازشوں سے محفوظ رکھا جائے۔ کمپنی نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا
