کوریا میں مزدور حقوق کی خلاف ورزیوں پر جنرل موٹرز کو خط، عالمی مزدور یونین کا سخت مؤقف
سیئول ( لیبر نیوز فارن افئیر ڈیسک ) عالمی مزدور تنظیم انڈسٹریل گلوبل یونین نے جنرل موٹر کمپنی کی چیف ایگزیکٹو میری بارا کو خط لکھ کر جنوبی کوریا میں مزدور حقوق کی مبینہ سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یونین کے مطابق کمپنی نے اجتماعی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹریڈ یونین کے تسلیم شدہ حقوق کو کمزور کیا
خط میں کہا گیا ہے کہ جنرال موٹرز نے یونین سے مشاورت کے بغیر اپنے براہِ راست چلنے والے سروس سینٹرز بند کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 450 یونین ممبران متاثر ہوئے۔ مزید یہ کہ سب کنٹریکٹنگ کے ذریعے 120 یونین کارکنوں کو ملازمت سے نکال دیا گیا، جسے یونین بسٹنگ سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔
عالمی یونین نے واضح کیا کہ یہ اقدامات کوریا کے نئے لیبر قوانین کے نفاذ سے قبل کیے گئے، جو آجر کی ذمہ داریوں کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ نڈسٹریل گلوبل یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ برطرفیاں فوری روکی جائیں، اجتماعی معاہدوں کا احترام کیا جائے، یونین کو تسلیم کیا جائے اور مزدور مخالف اقدامات کا خاتمہ کیا جائے
