اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ریونیو ٹیکس آفیسرکا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
اسلام آباد (کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) ریونیو ٹیکس آفیسراسلام آباد کی چیف کمشنر عائشہ فاروق نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا تاکہ کاروباری رہنماؤں کے ساتھ اہم ٹیکس سے متعلق معاملات پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے
اس موقع پر نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر، نائب صدر اور ممبران نے ٹیکس سسٹم میں شفافیت، سہولت اور کاروبار کی آسانی کو یقینی بنانے کے لیے رائے دی۔ ملاقات کا مقصد حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان بہتر رابطے اور تعاون کو فروغ دینا تھا
ملاقات میں کاروباری برادری نے مختلف ٹیکس پالیسیوں، ٹیکس انتظامیہ میں سہولت اور موجودہ چیلنجز کے بارے میں اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں۔ چیف کمشنر نے کاروباری مسائل کو سنجیدگی سے سننے اور اصلاحات کے لیے اقدامات اٹھانے کا عزم ظاہر کیا
