اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
کے سی سی آئی کا ایف بی آر سے سیلز ٹیکس کیسز الیکٹرانک نظام کے تحت نمٹانے کا مطالبہ
کراچی ( جے ایچ خان، کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلز ٹیکس کے مؤخر شدہ کیسز کو دستی طریقہ کار کے بجائے مکمل طور پر الیکٹرانک سسٹم کے تحت نمٹایا جائے تاکہ کاروباری برادری کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے
کے سی سی آئی کے سابق صدر محمد جاوید بلوانی نے کہا کہ دستی پراسیسنگ وقت طلب اور غیر مؤثر ہے، جس سے ٹیکس دہندگان کو بلاجواز تاخیر اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سیلز ٹیکس نظام کے ساتھ ڈیجیٹل انٹیگریشن مکمل نہ ہو، کمپنیوں کو سزا دینا ناانصافی ہے
محمد جاوید بلوانی نے فائنل اور نارمل ٹیکس نظام کے ابہام کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے، ٹیکس دہندگان کے خلاف سخت اقدامات میں توازن رکھنے، اور کے ذریعے مفت ڈیجیٹل انٹیگریشن کے لیے سہولت مراکز قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے زیر التوا ٹیکس معاملات کے حل کے لیے خصوصی اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا
