اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پاک افغان تجارتی بندش سے خیبر پختونخواہ کو اربوں روپے کا نقصان
پشاور ( محمد عبداللہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ماہ سے زائد عرصے سے جاری تجارتی بندش کے باعث قومی اور بالخصوص خیبر پختونخواہ کی معیشت کو اربوں روپے کا بھاری نقصان پہنچا ہے
پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ضیاء الحق سرحدی اور سابق سرحد چیمبر کے عہدیدار منظر الہیٰ کے مطابق برآمدات، دوطرفہ تجارت، ٹرانسپورٹ اور محصولاتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی افغانستان کو 90 فیصد سے زائد برآمدات خیبر پختونخواہ کے کسٹم اسٹیشنز، خصوصاً طورخم بارڈر کے ذریعے ہوتی ہیں۔ تجارتی بندش کے باعث سیمنٹ، ٹیکسٹائل، ادویات، تعمیراتی سامان اور زرعی مصنوعات کی برآمدات رک گئیں، جس سے صوبے کو تقریباً 2.5 ارب روپے کا براہِ راست نقصان ہوا، جبکہ محصولات میں بھی ابتدائی پانچ ماہ میں اتنا ہی نقصان ریکارڈ کیا گیا
