April 17, 2026

پاکستان کی ہیمی ٹیکسٹائل ایکسپو میں شرکت، برآمدات میں اضافہ کی امید

 پاکستان کی ہیمی ٹیکسٹائل ایکسپو میں شرکت، برآمدات میں اضافہ کی امید

کراچی (لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک) پاکستان نے جرمنی میں ہیمی ٹیسکٹائل 2026 تجارتی میلے میں 284 کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ مضبوط موجودگی دکھائی ہے  جسے ملکی برآمدات کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کی علامت قرار دیا گیا۔

ٹاول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اثر باری نے حکومتی تعاون، سہل کاروباری ماحول اور برآمد کنندگان کے لیے پالیسی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ ٹاول انڈسٹری کے 77 شرکاء کل نمائش کنندگان کا 27 فیصد تھے، جو ملکی معیشت میں غیر ملکی زرمبادلہ کے حصول میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

نمائش سے مقامی ٹیکسٹائل اور ہوم ٹیکسٹائل سازوں کو یورپی خریداروں اور بین الاقوامی بزنس نیٹ ورک تک رسائی حاصل ہوئی، جو پاکستان کے برآمدی مستقبل کے لیے امید افزا ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp