April 17, 2026

وفاقی وزیرِ تجارت کا بن قاسم آٹو کلسٹر کا دورہ، مقامی آٹو انڈسٹری کی ترقی پر اطمینان

 وفاقی وزیرِ تجارت کا بن قاسم آٹو کلسٹر کا دورہ، مقامی آٹو انڈسٹری کی ترقی پر اطمینان

کراچی (جے ایچ خان ، لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک )  وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے بن قاسم آٹو موٹیو کلسٹر کا دورہ کیا اور مقامی آٹو انڈسٹری کی ترقی اور عالمی معیار کے آٹو پارٹس کی تیاری کو خوش آئند قرار دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی حوصلہ شکنی سے مقامی صنعت مضبوط ہوگی اور آئندہ برسوں میں مقامی گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ مقامی گاڑیوں کی پیداوار 5 سے 10 لاکھ یونٹس تک بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے

وزیرِ تجارت نے آٹو پارٹس مینوفیکچررز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ آٹو پارٹس مینوفیکچررز نے حکومتی اقدامات کو مثبت قرار دیتے ہوئے آٹو فنانسنگ پر 30 لاکھ روپے کی حد ختم کرنے کا مطالبہ کیا، جس سے مقامی گاڑیوں کی مانگ میں تیزی آئے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp