April 17, 2026

لاہور چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا ایس ایم ای فنانس اینڈ بینکنگ ایکسپو، کاروباری شعبے کو سہولیات سے روشناس

 لاہور چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا ایس ایم ای فنانس اینڈ بینکنگ ایکسپو، کاروباری شعبے کو سہولیات سے روشناس

لاہور ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایس ایم ای فنانس اینڈ بینکنگ ایکسپو کا کامیاب انعقاد کیا، جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو بینکنگ سہولیات، فنانسنگ اسکیمیں اور مالیاتی مصنوعات سے آگاہ کرنا تھا۔ ایکسپو میں ملک بھر کے کمرشل اور اسلامی بینکوں نے اسٹالز قائم کیے، جبکہ چیمبر اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

ایکسپو کا افتتاح صدر فہیم الرحمن سہگل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید باسط علی، چیف منیجر طارق ریاض اور دیگر عہدیداران نے مشترکہ طور پر کیا۔ تقریب میں کاروباری شخصیات، بینک حکام اور خواتین تاجروں نے بھی شرکت کی

تقریب میں مختلف فنانسنگ پروڈکٹس، ری فنانسنگ اسکیمیں، کریڈٹ سہولیات، اسلامی مالیاتی ماڈلز اور ڈیجیٹل بینکنگ حل پر تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ کولیٹرل فری یا کم ضمانت پر مبنی سکیمیں بڑھا کر ایس ایم ایز کے لیے ترقی کے مواقع مزید بڑھائے جائیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp