پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
روسی ثقافتی و تعلیمی اتاشی کا لاہور چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا دورہ
لاہور (عامر سہیل، نمائندہ لیبر نیوز ) روس کے ثقافتی، سائنسی اور تعلیمی اتاشی نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ہے جہاں پاکستان اور روس کے درمیان ثقافتی، تعلیمی اور تجارتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا
روسی فیڈریشن کے سفارت خانے میں ثقافت، سائنس اور تعلیم کے اتاشی گلیب شوبن نے کہا ہے کہ عوامی سطح پر مضبوط روابط پائیدار دو طرفہ تعلقات کی بنیاد ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق زبان محض رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ ثقافت کو سمجھنے، اعتماد قائم کرنے اور تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور سفارتکاری میں تعاون کو فروغ دینے کا دروازہ ہے
گلیب شوبن نے ملاقات میں زور دیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں میں اضافہ کر کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے خصوصاً تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی میں مشترکہ منصوبے دونوں ممالک کے لیے مفید ثابت ہوں گے، انہوں نے لائیژن آفسز کے قیام، تحقیقی اداروں اور جامعات کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
