April 17, 2026

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایبزر شاد کی رکنیت ختم کر دی

 لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایبزر شاد کی رکنیت ختم کر دی

لاہور (لیبر نیوز ویب ڈیسک) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی نے کاروباری شخصیت ایبزر شاد کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے کمیٹی کا کہنا ہے کہ شاد نے چیمبر کے ضابطۂ اخلاق اور پروٹوکول کی خلاف ورزی کی، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے شاد کو شو کاز نوٹس جاری کیا تھا اور ان کے جواب کا تفصیل سے جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ان کا طرزِ عمل چیمبر کے وقار اور پیشہ ورانہ ماحول کے خلاف ہے۔

لائحہ عمل میں کہا گیا ہے کہ سبھی ارکان کے لیے پروفیشنل ڈسپلن، احترامِ ادارہ اور اعلیٰ معیار لازمی ہیں، اور جو فرد بھی ان اصولوں کی خلاف ورزی کرے گا، اسے خلاف ورزی کے نتائج بھگتنا ہوں گے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp