April 17, 2026

چیئرمین ایپٹما کا بجلی ٹیرف سمیت کاروباری لاگت میں کمی کا مطالبہ

 چیئرمین ایپٹما کا بجلی ٹیرف سمیت کاروباری لاگت میں کمی کا مطالبہ

کراچی (لیبر نیوز ویب ڈیسک ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کامران ارشد نے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 40 ارب ڈالر تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جو ملکی معیشت کے لیے نہایت تشویشناک صورتحال ہے۔ سماء سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 19 ارب ڈالر سے زائد تجارتی خسارہ ریکارڈ ہوچکا ہے

ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں پائیدار اضافے کے لیے طویل المدتی صنعتی و تجارتی پالیسی ناگزیر ہے جبکہ کاروباری لاگت خصوصاً بجلی کے ٹیرف میں نمایاں کمی فوری ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش، ویتنام اور دیگر علاقائی ممالک سے مقابلے کے لیے صنعت کو ریلیف دینا ہوگا

کامران ارشد نے واضح کیا کہ صنعت سبسڈی نہیں مانگتی بلکہ بجلی کی قیمت 8 سینٹ فی یونٹ تک لانے کا مطالبہ ہے۔ ان کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام سے نکلنے کے لیے برآمدات کو ترسیلاتِ زر سے کم از کم دوگنا کرنا ہوگا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp