پینٹاگون کا لیبر یونین ختم کرنے کا حکم، امریکی لیبر یونینز اور انتظامیہ میں تصادم
بیرونِ ملک مقیم پاکستانی محنت کشوں نے ترسیلاتِ زر میں 3.6 ارب ڈالر وطن بھیجے
کراچی (لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) دسمبر 2025ء کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانی محنت کش ورکرز نے ترسیلاتِ زر کی مد میں ریکارڈ 3.6 ارب ڈالر وطن بھیجے، جو دسمبر 2024ء کے مقابلے میں 16.5 فیصد زیادہ ہیں۔ ماہرین کے مطابق ترسیلاتِ زر میں یہ اضافہ معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملا ہے
اسٹیٹ بنک ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک، یورپ اور شمالی امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ قانونی ذرائع سے ترسیلات بھجوانے کے رجحان میں بھی بہتری آئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق ترسیلاتِ زر میں اضافہ روپے پر دباؤ کم کرنے اور درآمدی ادائیگیوں میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
حکومتی حلقوں کے مطابق ترسیلاتِ زر میں تسلسل برقرار رکھنے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو مزید سہولیات دینے اور بینکاری نظام کو آسان بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے
