April 17, 2026

حکومت کا بجٹ میں صنعت مالکان کو ریلیف دینے پر غور

 حکومت کا بجٹ میں صنعت مالکان کو ریلیف دینے پر غور

اسلام آباد (جے ایچ خان، ہیڈ کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27ء کے بجٹ کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، حکومت نے صنعتوں کے مالکان سے 30 جنوری تک بجٹ تجاویز طلب کر لی ہیں، تاکہ بجٹ کو زمینی حقائق اور معاشی ضروریات کے مطابق بنایا جا سکے، بجٹ میں صنعتوں پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے اور کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے.

رپورٹ کے مطابق نئے بجٹ میں برآمدات میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کو اہم ترجیح دی جائے گی۔ آئی ٹی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے ٹیکس مراعات دینے پر بھی غور جاری ہے، جبکہ مینوفیکچرنگ سیکٹر اور صنعتی ترقی کو معیشت کی بحالی کے لیے کلیدی حیثیت دی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ٹیکس پالیسی ایف بی آر کے بجائے وزارتِ خزانہ تیار کرے گی، جبکہ ٹیکس پالیسی آفس کو اصلاحات کی مکمل ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ حکومت نے بجٹ سازی میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp