June 1, 2026

وینزویلا پر امریکی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر مزدور اور کمیونسٹ تنظیموں کا احتجاج

 وینزویلا پر امریکی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر مزدور اور کمیونسٹ تنظیموں کا احتجاج

کراچی (عظمی سلطان، ہیڈ لیبر نیوز فارن ڈیسک)  وینزویلا پر امریکی جارحانہ اقدامات کے خلاف پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کمیونسٹ پارٹیوں، بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں اور لیبر فیڈریشن، ٹریڈ یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرے اور یکجہتی سرگرمیاں جاری ہیں، پاکستان میں نیشنل ٹرید یونین فیڈریشن، کمیونیسٹ پارٹی اور انٹرنیشنل لیبر موومنٹ نے احتجاج کیا ہے


لیبر نیوز انٹرنیشل فارن افئیر ڈیسک کے مطابق وینزویلا، کیوبا، بولیویا اور نکاراگوا میں مزدور تنظیموں نے امریکی مداخلت کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی


جبکہ یورپ میں اسپین، فرانس اور یونان کی لیبر یونینز اور بائیں بازو کی جماعتوں نے احتجاجی مظاہرے کیے، جبکہ لاطینی امریکا کے علاوہ، بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی یکجہتی ریلیاں نکالی گئیں


مزدور رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ وینزویلا کی خودمختاری کا احترام کیا جائے، امریکی جارحیت بند کی جائے اور عالمی برادری امن کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp