محنت کشوں کے حقوق انتخابی منشور میں شامل کیے جائیں، مزدور رہنماؤں کا مطالبہ
ڈھاکہ (نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک) بنگلہ دیش میں مزدور رہنماؤں نے آئندہ عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے انتخابی منشور میں محنت کشوں کے حقوق کو ترجیحی حیثیت دیں یہ اعلان مزدور حقوق نیشنل ایڈووکیسی الائنس کی جانب سے ڈھاکہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا
بنگلہ دیش کے مزدور رہنماؤں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد میں مزدوروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، مگر حکومتیں بننے کے بعد ان کے حقوق نظرانداز ہو جاتے ہیں۔ پریس کانفرنس میں (محنت کش منشور) بھی پیش کیا گیا، جس میں محفوظ کام، منصفانہ اجرت، سوشل تحفظ اور مزدور تنظیموں کے مؤثر کردار کو یقینی بنانے کی سفارش کی گئی
مزدور رہنماؤں کے الائنس نے واضح کیا کہ منشور پر عمل درآمد کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ منتخب حکومت محنت کشوں کے مسائل سنجیدگی سے حل کرے
