April 17, 2026

ٹیکسٹائل مل کا محنت کشوں کو 5 فیصد واجبات کی ادائیگی کا اعلان

 ٹیکسٹائل مل کا محنت کشوں کو 5 فیصد واجبات کی ادائیگی کا اعلان

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کراچی کے صنعتی علاقے لانڈھی میں زمان ٹیکسٹائل ملز کی انتظامیہ نے اپنے تمام ورکرز کو پانچ فیصد واجب الادا رقم ادا کرنے کا اعلان کیا ہے مزدور رہنماوں کے مطابق یہ اعلان محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کی جانب ایک اہم اور قابلِ تحسین پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

مزدور رہنماؤں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ٹیکسٹائل و گارمنٹس صنعت کے دیگر اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اپنے ورکرز کے تمام قانونی واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں اور لیبر قوانین پر مکمل عملدرآمد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ محنت کش خوشحال ہوں گے تو صنعت مضبوط ہوگی اور مضبوط صنعت ہی ملکی ترقی کی بنیاد بنے گی

 لیبر تنظیموں نے کہا ہے کہ کہ اس اقدام سے نہ صرف ورکرز کے معاشی مسائل میں کچھ حد تک کمی آئے گی بلکہ صنعت اور محنت کشوں کے درمیان اعتماد کی فضا بھی مضبوط ہوگی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp