وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
سیسی میں مزدوروں کے فنڈ سے ملازمین کو مراعات، مزدور تنظیم کا سخت احتجاج
کراچی (نمائندہ، لیبرنیوز ویب ڈیسک ) پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی ادارے کی جانب سے صرف اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے نجی اسپتال پینل بنانے کے فیصلے کو مزدوروں کے چندے پر کھلی ڈاکہ زنی قرار دے دیا ہے
یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ تنولی نے جاری بیان میں کہا کہ سوشل سیکیورٹی ادارہ رجسٹرڈ مزدوروں اور آجران کے چندے سے قائم ہے، لہٰذا اس کے وسائل پر پہلا حق صنعتی مزدور کا ہے غلام مرتضیٰ تنولی نے سوال اٹھایا کہ فلاحی اور نگران ادارے میں ملازمین کی یونین کی قانونی حیثیت کیا ہے یونین کی قانونی حیثیت واضح اور سوشل سیکیورٹی فنڈ کا آزاد آڈٹ کرایا جائے اور مزدروں کے فنڈ سے ملازمیں کا نجی اسپتال پینل فوری ختم کیا جائے
انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو معاملہ عدالت اور مزدور تحریک میں لے جایا جائے گا۔
