اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا سیسی میں طبی سہولیات کی زبوں حالی پر تشویش کا اظہار
کراچی (نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے وفد نے کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن سیسی سے ملاقات کی، جس میں محنت کشوں کو درپیش سنگین مسائل اور سیسی کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، وفد کی قیادت فیڈریشن کے صدر سعید بلوچ نے کی
پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے وفد نے کمشنر سیسی کو اگاہ کیا کہ سیسی کے اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں تربیت یافتہ میڈیکل عملے کی کمی ہے جبکہ ناقص ادویات اور ورکرز کی مالی ادائیگیوں میں تاخیر معمول بن چکی ہے، جس کے باعث محنت کش طبقہ علاج معالجے سے محروم ہو رہا ہے فیڈریشن کے وفد کمشنر سیسی کی توجہ ادرے کی انتظامی نااہلی اور عدم نگرانی کے باعث سیسی کے تحت صحت کی سہولیات زبوں حالی پر بھی مبذول کروائی
یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے وفد نے کمشنر سیسی سے مطالبہ کیا کہ اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے، میڈیکل بجٹ میں فوری اضافہ کرتے ہوئے سیسی کو مکمل طور پر کمپیوٹرائز کیا جائے
