آئی ایل او کا گِگ ورکرز کے حقوق کے لیے نئے عالمی معاہدے کا مطالبہ
جنیوا ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) بین الاقوامی محنت تنظیم آئی ایل او کے 113ویں اجلاس میں حکومتوں اور آجر نمائندوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ گِگ یا پلیٹ فارم ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک نیا عالمی معاہدہ منظور کریں سول سوسائٹی تنظیموں، ٹریڈ یونینز اور انسانی حقوق کے اداروں نے آئی ایل او کانفرنس کے 113ویں اجلاس کے دوسرے روز ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیزی سے پھیلتی ہوئی پلیٹ فارم اکانومی میں مزدور شدید استحصال کا شکار ہیں، جہاں ایپس اور ویب سائٹس کے ذریعے کام کرنے والے محنت کشوں کو ملازمت کی غلط درجہ بندی، غیر یقینی آمدن، سوشل سیکیورٹی کی عدم دستیابی اور یونین سازی میں رکاوٹوں کا سامنا ہے
عالمی لیبر تنظیموں نے زور دیا کہ گِگ ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے آئی ایل او کنونشن اور اس سے متعلق سفارشات کی فوری منظوری ناگزیر ہے تاکہ دنیا بھر میں محنت کشوں کو قانونی اور سماجی تحفظ فراہم کیا جا سکے
