بنگلہ دیش میں لیبر ہیلپ لائن کے نئے ورژن کا اجراء
ڈھاکہ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش حکومت نے محنت کشوں کے لیے 16357 لیبر ہیلپ لائن کے نئے ورژن کا اجرا کیا، جو مزدوروں کے حقوق، تنخواہوں، میٹرنٹی ویلفئیر، غیر قانونی برخاستگی، اور کام کے حالات سے متعلق شکایات کو تیز اور مفت حل فراہم کرے گا
محکمہ مزدور اور روزگار کے سیکرٹری نے کہا کہ 2024-25 میں 6196 میں سے 4838 کیسز کو ہیلپ لائن کے ذریعے کامیابی سے نمٹایا گیا، جس سے مزدوروں کو فوری ریلیف ملا۔ اب یہ سروس 24 گھنٹے، بغیر کسی چارج کے دستیاب ہے
اس سہولت کے آغاز سے مزدوروں اور ٹریڈ یونینز کی نمائندہ تنظیموں کو شکایات درج کروانے میں آسانی ہوئی اور متعدد تنازعات بروقت حل ہوئے، جس سے ورکنگ کلاس کے حقوق کے تحفظ میں بہتری آئی ہے
