سال 2025 میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا ٹارگٹ پورا نہ ہوسکا، ائی ایل او
جنیوا ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) دنیا بھر میں 138 ملین سے زائد بچے اب بھی چائلڈ لیبر کا شکار ہیں، جو عالمی برادری کے لیے ایک اہم چیلنج ہے بین الاقوامی ادارہ مزدور ائی ایل او اور یونیسف کی تازہ رپورٹ کے مطابق اگرچہ پچھلے سالوں میں بہتری آئی ہے، لیکن ٹارگٹ جو کہ 2025 تک چائلڈ لیبر کے خاتمے کا تھا، وہ حاصل نہ ہو سکا
ائی ایل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ غربت، کم معاشی مواقع اور سوشل سیکیورٹی کے فقدان کے باعث خاندان اپنے بچوں کو کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں، جس سے تعلیم اور صحت کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں عالمی تنظیموں نے کہا ہے کہ مزدور قوانین، سخت انسپیکشن میکانزم اور تعلیمی نظام کے فروغ کے بغیر اس مسئلے کا حل مشکل ہے
دوسری جانب تجارتی یونینیں بھی اس بحران کو مزدور حقوق کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے حکومتوں پر زور دے رہی ہیں کہ وہ جامع اور مربوط پالیسیوں کے ساتھ بچوں کی محنت کےخلاف مضبوط اقدامات کریں
