July 24, 2026

ورکرز ویلفیئر فنڈ کا مزدوروں کے بچوں کو فیس میں رعایت دینے کی ہدایت

 ورکرز ویلفیئر فنڈ کا مزدوروں کے بچوں کو فیس میں رعایت دینے کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ،  لیبر نیوز ویب ڈیسک) ورکرز ویلفیئر فنڈ کی ہائر ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ محنت کشوں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں درپیش مسائل کے حل کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) جامعات کو فیس میں خصوصی رعایت دینے کی ہدایات جاری کرے گا، جبکہ فیس کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں طلبہ کو ہراساں یا تعلیم سے محروم نہیں کیا جائے گا

کمیٹی کے اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے نے یقین دہانی کروائی کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کی تجاویز اور مسائل کے حل کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو تمام امور کا تفصیلی

جائزہ لے کر سفارشات مرتب کرے گی

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے محنت کشوں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے میدان میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کے لیے یکساں اور مؤثر پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp