May 29, 2026

عمان میں محنت کشوں کے لیے لازمی لائسنس کی شرط عائد

 عمان میں محنت کشوں کے لیے لازمی لائسنس کی شرط عائد

مسقط ( نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) عمان کی وزارتِ محنت نے توانائی اور معدنیات انرجی اینڈ مائننگ کے شعبے میں کام کرنے والے محنت کشوں کے لیے لازمی لائسنس سے متعلق اہم نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اداروں اور کارکنوں کو قوانین پر عملدرآمد کے لیے اصلاحی مدت دینے کا اعلان کر دیا ہے

وزارت محنت کے مطابق توانائی اور مائننگ کے مخصوص پیشوں سے وابستہ محنت کشوں کے لیے عمانی ایسوسی ایشن برائے انرجی اینڈ مائننگ اسکلز سے لائسنس کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے تمام کمپنیوں اور محنت کشوں کے لیے اصلاحی مدت یکم جون 2026 تک مقرر کی گئی ہے، جس کے دوران ادارے اپنے موجودہ ملازمین کے لائسنس مکمل کرا سکیں گے۔ اس عرصے میں بغیر لائسنس بھی ورک پرمٹ جاری یا تجدید ہو سکے گی، تاہم یکم جون 2026 کے بعد صرف انہی محنت کشوں کے ورک پرمٹ جاری یا تجدید ہوں گے جن کے پاس سیکٹر اسکلز یونٹ برائے انرجی اینڈ مائننگ کا درست لائسنس موجود ہوگا۔

وزارتِ محنت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد افرادی قوت کی مہارت میں اضافہ، لیبر مارکیٹ کو منظم کرنا اور پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت ایچ ایس ای ایڈوائزر، کرین و فورک لفٹ آپریٹر، ویلڈر، ڈرلر، مکینیکل و الیکٹریکل ٹیکنیشن، مشین آپریٹر، سی این سی مشینسٹ، لفٹنگ سپروائزر اور دیگر متعدد پیشوں کے لیے لائسنس لازمی ہوگا وزارت نے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنے محنت کشوں کے لائسنس مکمل کرائیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp